
ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے ایئرپورٹ خودکش حملے میں ملوث دوملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسرنے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ ملزمان سے تفتیش اورسی آراو کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے ملزم جاوید اور گل نسا کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا اورآئندہ سماعت پرتفتیشی افسرسے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے ملزمان سے تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ ملزمان سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے۔
سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار دونوں ملزمان کو سخت سیکیورٹی حصار میں بکتربند گاڑی کے ذریعےعدالت پہنچایا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کا ماسٹرمائنڈ جاوید اورسہولت کار خاتون گل نسا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News