
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی تشکیل کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی ہے۔
اس بنچ کی سربراہی جسٹس کے کے آغا کریں گے، جنہیں آئینی کمیٹی کا بھی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں جسٹس کے کے آغا کے علاوہ جسٹس عمر سیال اور جسٹس محمد سلیم شامل ہوں گے۔
آئینی بنچز کے لیے جن ججز کو منتخب کیا گیا ہے، ان میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی، جسٹس ارباب علی، جسٹس یوسف علی سید، جسٹس خادم حسین سومرو، اور جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے آئینی بنچز کی تشکیل کے حوالے سے اکثریتی رائے سے فیصلہ کیا، جس کے مطابق آئینی بنچز کے لیے 9 ججز کے حق میں 11 ووٹ آئے۔
اس فیصلے کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اختلافی رائے کا اظہار کیا، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں دیا۔
اجلاس میں دو ممبران، عمر ایوب اور شبلی فراز، شریک نہیں ہوئے۔ دونوں ممبران کے فون بند ہونے کی وجہ سے اجلاس کا آغاز تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر سے 4 بجے ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News