پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اروڑ یونیورسٹی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت قائم رہے اور ہم اسے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو چلانے کی کوشش جاری رہے گی اور ہم اس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مر کے مار کے مطالبات منوا کے آئیں گے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کا نقصان ہوتا ہے تو الزام حکومت پر لگایا جاتا ہے، حالانکہ حکومت نے ملک میں سیکیورٹی کے انتظامات انسانیت کو بچانے کے لیے کیے ہیں، نہ کہ حکومت کو بچانے کے لیے۔
خورشید شاہ نے عمران خان کے حالیہ بیانات پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جن کی ڈرائیونگ کی، انہوں نے اپنا جہاز بھی دیا، اب وہ کیا کہہ رہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بیانات کا نقصان صرف پاکستان کو ہو رہا ہے، نہ کہ کسی فرد کو۔
سابق وزیر نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کا وزیر اعلیٰ اپنے صوبے کے لوگوں کو بچانے کے بجائے دوسرے صوبے پر چڑھائی کر رہا ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پاکستانی صحافیوں کو کھل کر بتانا چاہیے کہ اس بحران کو حل کرنے کے لیے کیا کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
