
بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ کارڈ بشریٰ بی بی بھی نہیں چلا، عظمٰی بخاری
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ کارڈ بشریٰ بی بی بھی نہیں چلا، ٹرمپ کارڈ سے مراد امریکہ والے ٹرمپ نہیں ہیں۔
عظمٰی بخاری نے لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل احتجاج میں جنات اورموکل نکلیں ہوں تووہ ہم نےنہیں دیکھے، این آراو حاصل کرنے کیلئے یہ ڈرامہ تھا، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بحال ہے۔ پاراچنار، کرم میں80 افرادکی شہادتیں ہوچکی ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبے کا وزیراعلیٰ وفاق پرلشکرکشی کےلیےآرہاہے، بشریٰ بی بی کوکل فساد مارچ کولیڈ، خطاب کرتے سنا گیا، بشریٰ بی بی کارکنوں کوگاڑیوں میں جلدی بیٹھنےکا کہہ رہی تھیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کہہ رہی تھیں ہم نے جانا ہے، بانی پی ٹی آئی کوچھڑاکرلاناہے، کیا بانی پی ٹی آئی موکلوں کے کندھوں پربیٹھ کرباہرآئیں گے؟ بشریٰ بی بی کنٹینرپرسوارتھیں اوربہت سےلوگ اردگردتھے۔
انھوں نے کہا کہ عدالت جاتےہوئےکہتی ہیں نا محرموں کے ساتھ نہیں جاسکتی، بشریٰ بی بی کوکل فسادمارچ کی قیادت کرتےہوئےدیکھا، ان کا انقلاب دن 12 بجے کے بعد شروع ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آخری کال پر80 لوگ باہرنکلیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب، لاہورسمیت80 افراد کوگرفتارکیا گیا، پنجاب اورلاہورمیں لوگ باہرنہیں نکلے، خیبرپختونخواکے جتھےاحتجاج میں شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News