
ریلوے ملازمین کو مراعات اور اپ گریڈنہ کرنےکیخلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویزکا ملازمین کو مراعات نہ دینے اور اپ گریڈ نہ کرنےکےخلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتِ عالیہ نےسیکریٹری ریلویزکو20 نومبرکوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکریٹری ریلوے عدالت میں پیش ہوکربتائیں کیوں نہ انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے، اگرسیکریٹری ریلویزآئندہ سماعت پرعدالت میں پیش نہ ہوئے توان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے فیصلے کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینے کا عمل غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تحت ملازمین کو اپ گریڈ کرنےاورتمام پچھلے فوائد دینے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے 2015 میں پاکستان ریلویزکی درخواست مسترد کی۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان ریلویزسات سال سےعدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو مراعات دینے سے انکارکیا۔ پاکستان ریلویزکی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالی گئی۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق پاکستان ریلوے کے وکیل نے 3 اکتوبر 2024 کا ایک میمورنڈم عدالت میں پیش کیا، معاہدے کے مطابق یہ تاثردیا گیا کہ اپ گریڈ کرنےکا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اختیاراوراس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کااختیاراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینا نہ صرف اس عدالت بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے، کیس کی سماعت 20 نومبر2024 کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News