Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، آرمی چیف

Now Reading:

مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، آرمی چیف
نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں: فیلڈ مارشل  کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال پہلے چھائے ہوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں، گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریئے مثبت ہیں، اگلے برس تک معاشی اشاریئے انشاءاللہ مزید بہتر ہوں گے، مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھرہیں؟

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کیا ان کو جوابدہ نہیں ٹھہرانا چاہئے؟ کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے، ریاست کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کےعوام سے پوچھنی چاہئے، یاد رکھیں! پاکستان کےعلاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں۔

Advertisement

آرمی چیف نے کہا کہ جتنی بھی مشکلات ہوں ملکر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں،عوام بھی کمائے، ملک بھی ترقی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہی پاکستان کو ’بیل آؤٹ‘ کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں، دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں، غیر قانونی کاروبار کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر