
اسموگ کی شدید صورتحال؛ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسپورٹس گالا ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پراسپورٹس گالا ملتوی کردیا گیا۔ اسموگ کی شدید صورتحال کے پیش نظرکھیلوں کا میلہ ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہےکہ عوام کی صحت کولاحق خطرات کے پیش نظراسموگ سیزن کے بعد اسپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کوکھیلوں کے میدان میں آگےلانے کے لیے اسپورٹس گالا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سینئرصوبائی وزیرنے کہا کہ پنجاب حکومت نےلاہورمیں شہریوں میں ماسک فراہمی کی مہم بھی شروع کر دی ہے، سیکڑوں مساجد سے اسموگ میں احتیاطی تدابیراختیارکرنے اورغیرضروری طورپرگھروں سے نہ نکلنے کے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔
9 ہزارکسانوں کی تربیت مکمل، اسکولوں میں اسموگ کے خلاف لیکچرزکا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 9 سے زائد مقامات پرآگ جلانے والوں کے خلاف کارروائی، 15 ایف آئی آرز درج، چار لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائدکیے گئے۔
لاہوراوراس کے مضافات میں وسیع کڑی نگرانی اورگشت کے اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کیا گیا۔ 28 مقامات پرآگ لگنے کی اطلاعات جھوٹ ثابت ہوئیں۔
اینٹی اسموگ مہم میں محکموں اورانتظامیہ کے علاوہ 3 ہزار850 رضاکارکمیٹیاں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ای پی اے اور سی ٹی او اسکوارڈزکی زیرنگرانی ریت کی ٹرالیوں کی ناٸٹ سرویلنس کا عمل بھی جاری ہے۔
پنجاب حکومت نے اسموگ کے خطرات اوراحتیاطی تدابیرسے متعلق ہزاروں کی تعداد میں تحریری مواد بھی عوام میں تقسیم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News