
دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف حکومت نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
آپریشن شروع ہوتے ہی مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق بلیو ایریا کو شرپسندوں اور انتشاریوں سے خالی کرا لیا گیا ہے اور سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 450 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی بھی متضاد اطلاعات ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی گاڑیوں کو گھیر رکھا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا ہے، اور علاقہ کلئیر کرا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News