
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مالی خیل میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے منظم سازش کے تحت دہشت گردی کی جا رہی ہے لیکن ریاست کو غیر مستحکم کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اپیکس کی قومی کمیٹی میں دہشت گردی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مہم کو دوبارہ متحرک کر کے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلائیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قومی قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کریں گے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مالی خیل میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت کیا اور کہا کہ بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کی جرات و بہادری کی روایت کو برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News