Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’وفاق اور صوبائی حکومت جب تک ایک پیج پرنہ ہوں سیکیورٹی بہترنہیں ہوسکتی‘‘

Now Reading:

’’وفاق اور صوبائی حکومت جب تک ایک پیج پرنہ ہوں سیکیورٹی بہترنہیں ہوسکتی‘‘
پشاور ہائی کورٹ

کےپی میں سکھ برادری کیلئے شمشان گھاٹ نہ ہونے کامعاملہ، صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب

پشاورہائیکورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے سیکیورٹی کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری عابد مجید، ڈی آئی جی اخترعباس، ایڈوکیٹ جنرل اورایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے سیکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے استفسارکیا کہ اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے اس حوالے سے بتائیں؟ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید نے جواب دیا کہ ہم نے وفاق کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا اوراس حوالے سے دو اجلاس ہوئے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ اجلاس کے حوالے سے منٹس بھی جمع کیے ہیں، ججزاورعدالتوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اورجو ایس او پیزہے اس پربھی نظرثانی کی جارہی ہے۔

Advertisement

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہنے بتایا کہ ججزکی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں جوڈیشل افسران اوربارکونسل کے نمائندے شامل ہوں۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےریمارکس دیے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ہم نے دو اضلاع میں عدالتی کام بند کیا ہے، خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے، 23 ہزار پولیس جوان شہید ہوئے، دنیا کی تاریخ میں پولیس فورس نے اتنی قربانیاں نہیں دی۔ یہ پولیس والے بھی کسی کے بیٹے ہیں۔

سیکیورٹی کی فراہمی وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت خود کو صوبے کی سیکیورٹی سے مبرا نہ سمجھیں، وفاق سیکیورٹی آلات کی فراہمی بھی یقینی بنائے، وفاق اور صوبائی حکومت جب تک ایک پیج پرنہ ہوں سیکیورٹی بہترنہیں ہوسکتی، آپ سیکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ جمع کریں۔

پشاورہائیکورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے سیکیورٹی کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے 14 نومبر تک سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر