Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، مریم اورنگزیب

سینیئروزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت میں کسانوں کے فصلوں کی باقیات کو جلانے سے بڑے پیمانے پر فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔ 

مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ بھارت سے تیز ہواؤں کا رخ مسلسل تبدیل ہونے سے فضائی آلودگی کے انڈیکس میں لاہورکی پوزیشن بھی تبدیل ہوتی رہی۔ اسموگ سے متعلق تازہ ترین صورتحال پنجاب حکومت کی گرین ایپ پرجاری کی جارہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کا ادرے میں قائم ‘وار روم’ چوبیس گھنٹے جنگی بنیادوں پرکام کر رہا ہے، مانیٹرنگ اور کلین اپ آپریشن بھی مسلسل جاری ہے، عوام احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کریں، بزرگ، بیمار اوربچے خاص طورپراحتیاط کریں۔

مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ماسک لازمی پہنیں، غیر ضروری طورپرگھروں سے نہ نکلیں، وزیراعلی مریم نوازشریف صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہیں، اسموگ سے بچاؤکے حکومتی پلان پرسختی سےعمل درآمد جاری رہے گا۔

سینیئرصوبائی وزیرنے کہا کہ کسان مونجی اورفصل کی باقیات نہ جلائیں، خلاف ورزی پر گرفتاری اورجرمانوں کا سلسلہ جاری رہے گا، تعمیراتی کام والے مقامات پر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی جاری کردہ ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت سے آنے والی تیزہواؤں کے باعث لاہورفضائی آلودگی انڈیکس میں پہلے نمبرپرآ گیا۔ آئندہ سات دن کا بھارت سے تیز ہواؤں سے متعلق نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

بھارت کے دو شہر دوسرے اورتیسرے نمبرپرآگئے۔ 450 اسکورسے دہلی دوسرے اور201 اسکورسے کلکتہ تیسرے نمبرپرہے۔ بھارت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار ڈھائی سے سات کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، امریکی خلائی ادارے ناسا کا ہواؤں کا رخ دکھانے والا نقشہ بھی جاری کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر