ایران کے سفیر نے اسلام آباد میں چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے ملاقات کی۔
ایران کے سفیر رضا امیری مغدم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قسم نون نے پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں رانا قاسم نون نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ مسلم امہ کو کشمیر اور فلسطین کے مسئلوں کے حل کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر و فلسطین کے نہتے شہریوں کی بھرپور ترجمانی کی، کشمیری اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں۔
ایران کے سفیر رضا امیری مغدم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر دنیا کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق ک خلاف ورزیاں شرمناک اور قابل مذمت ہیں، مسلم ممالک کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے ایران کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
