سیاسی اختلافات کے باوجود صوبےکا امن، عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات ہیں، فیصل کریم کنڈی (فائل فوٹو)
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 دسمبر کو ایک آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، اور صوبے میں معصوم جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے۔
گورنر نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے، خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، اور صوبائی حکومت کی توجہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے پر مرکوز ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حلف لیا تھا، مگر اب قائدین اسلام آباد سے بھاگ کر کرکنوں کو مرنے کے لیے چھوڑ چکے ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ علی امین کا بار بار اسلام آباد سے بھاگنا وفاقی حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
گورنر نے صوبے میں معصوم جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہلال احمر کے ساتھ مل کر ریلیف کی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ کرم میں امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی نقل مکانی ہو چکی ہے اور وہاں ادویات کی کمی، سردی میں کمبل اور دیگر ضروری اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنوں، ٹانک اور ڈی آئی خان میں حکومت کی رٹ نہیں ہے، اور صوبائی حکومت نے صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے۔
گورنر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبائی حکومت کی غفلت کا نوٹس لے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی کے بعد، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اب صوبائی حکومت کے ہاتھوں سے نکل چکی ہے، اور اب اس صورتحال کا حل تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ فیصلے پر منحصر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
