ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے آٹو اسپیئرپارٹس ایسوسی ایشن کے 11 رکنی وفد سے ملاقات کی۔
وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان، صدر رضوان، جنرل سیکریٹری احسان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران، وفد نے پولیس چیف سے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار مسرت کیا اور پولیس کے اقدامات کو سراہا۔
وفد نے پولیس چیف کو دکانداروں کی گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ایڈیشنل آئی جی نے ڈی آئی جی ٹریفک اور متعلقہ ایس ایس پی کو تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
وفد نے پولیس چیف کی تاجر برادری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد، وفد نے ملاقات کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
