Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئینز ٹرافی شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

Now Reading:

چیمپئینز ٹرافی شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو براڈکاسٹرز کی جانب سے دی جانے والی  ڈیڈ لائن کا وقت گزر گیا ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کی میزبانی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ پاکستان نے اپنے سخت موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو کسی اور ملک میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے ایونٹ میں شرکت نہ کی تو وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اس معاملے پر آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی کا دورہ کیا ہے، تاہم دونوں ٹیموں کے غیر لچکدار موقف کے باعث ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت سے خاموشی سے بات چیت کرنے یا درمیانی راستہ اختیار کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے آئی سی سی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئینز ٹرافی کھیلنے نہیں آتا تو پاکستانی حکومت نے بھی اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے کہ بھارت سے نہ کھیلیں، اور اس پر “جیسے کو تیسا” کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔

آئی سی سی نے اس معاملے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباؤ کے تحت پاکستان کی سرزمین پر ایونٹ کی میزبانی کا منصوبہ ختم کرنے کے بجائے بھارت کو ایونٹ میں شرکت کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، لیکن پاکستان کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو سری لنکا کو ایونٹ میں شامل کیا جائے۔

Advertisement

آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ یکم دسمبر کو چیئرمین بننے جا رہے ہیں، اور اس وقت اسپانسرز اور بھارتی براڈکاسٹرز کے اثر و رسوخ کی وجہ سے آئی سی سی فرنٹ فٹ پر کوئی بڑا فیصلہ لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے موقف میں نرمی نہ آنے کی صورت میں آئی سی سی کا ہنگامی بورڈ اجلاس بلانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس میں اس مسئلے پر تبادلہ خیال اور ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر