
کےپی میں سکھ برادری کیلئے شمشان گھاٹ نہ ہونے کامعاملہ، صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب
پشاورہائی کورٹ نے سکھ برادری کے لیے شمشان گھاٹ نہ ہونے کے معاملے پرصوبائی حکومت سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
خیبرپختونخوا میں سکھ برادری کے لیے شمشان گھاٹ نہ ہونے کے معاملے پر ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم اورجسٹس وقاراحمد نے سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں 2 کنال اور نوشہرہ میں 4 کنال کی اراضی دینے کا کہا ہے، ہمیں حکومت کی جناب سے شمشان گھاٹ کے لیے دی جانے والی جگہ منظورہے۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسارکیا کہ آپ سے رپورٹ مانگی تھی وہ کہاں ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ابھی تک رپورٹ نہیں ملی ہے۔
عدالت نے کہا کہ شمشان گھاٹ کی بانڈری وال اوردیگرسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عدالت نے کیس کو تین ہفتوں تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News