
کوئٹہ؛ 9سالہ مصورخان 14روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں ہوسکا، لواحقین کا احتجاج جاری
کوئٹہ میں تاجرکے 9 سالہ بیٹے محمد مصورخان کو 14 روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ محمد مصورکو 15 نومبرکواسکول وین سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
بچے کی بازیابی کے لیے لواحقین کا تنظیم چوک پرگزشتہ 12 روزسے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اغوا کاروں کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآنے کے باوجود پولیس تاحال بچے کو بازیاب کرنے میں ناکام ہے۔
پولیس کی جانب سے بچے کی بازیابی کے لیے مختلف کارروائیاں جاری ہیں۔ کیس کو سیریس کرائم انویسٹی گیشن برانچ کے حوالے کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ محمد مصورکی بازیابی کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ بچے کی بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
تنظیم چوک پرجاری دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک محمد مصورخان بازیاب نہیں ہوگا، ہمارا احتجاج جاری رہےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News