
نیشنل ایکشن پلان ایپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کی کالعدم تنظمیں بی ایل اے، بی ایل ایف اور براس کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی۔
ایپیکس کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں قومی انسداد دہشت گردی مہم پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء کو بدلتے سکیورٹی حالات اور انسداد دہشت گردی اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور ملکی سیکیورٹی کو درپیش دیگر چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔
ایپکس کمیٹی کی بلوچستان میں مجید بریگیڈ سمیت دیگر دہشت گرد کالعدم تنظیموں بی ایل اے، بی ایل ایف اور براس کے خلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سب نیشنلزم، مذہبی انتہا پسندی، غیر قانونی سپیکٹرم اور کرائم ٹیرر نیکسس کے خلاف اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد سیاسی آواز اور قومی بیانیے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ایپیکس کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے لیے قومی اتفاق رائے اور مکمل سیاسی حمایت ناگزیر ہیں۔
اجلاس میں قومی و صوبائی انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے صوبائی ایپکس کمیٹیوں کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے میں ایپکس کمیٹی کا کرائم ٹیرر نیکسس اور غیر قانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کے لیے مکمل سیاسی عزم کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News