Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتجاج صرف معافی لینے کیلیے کیا جا رہا ہے، طلال چوہدری

Now Reading:

احتجاج صرف معافی لینے کیلیے کیا جا رہا ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج صرف معافی لینے کیلیے کیا جا رہا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کبھی ہیرے کی انگوٹھیاں، کبھی پورا توشہ خانہ کھا جانا کسی سے چھپا ہوا نہیں، بشریٰ بی بی حکومتی اختیارات ناجائز طور پر استعمال کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر بھی پی ٹی آئی کا پہلے کی طرح احتجاجی تاریخ کا اعلان ہے، پی ٹی آئی اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہو چکی ہے، پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کو سیاسی مفادات کے سوا کسی چیز میں دلچسپی نہیں، پی ٹی آئی دور میں مہنگائی ہر احتجاج کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کر دیتی ہے۔کی شرح 40 فیصد تھی جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی7 فیصد پر آگئی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بنیادی طور پر جماعت یتیم ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کا اب کوئی پرسان حال نہیں ، یقین ہے 24 نومبر کے احتجاج کے بعد بھی پی ٹی آئی پھر معافی مانگے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر قبضے کے لیے مختلف گروپس دست وگریباں ہیں، ہر احتجاج پر کہا جاتا ہے یہ ہمارا فائنل اور فیصلہ کن احتجاج ہے، بہن اور بھابھی کی لڑائی ہے، مسئلہ پارٹی پر قبضے کا ہے۔

ریاست پر چڑھائی کرنے والوں کو کسی طور معاف نہیں کیا جا سکتا، اس احتجاج کا مقصد معافی کی بھیک مانگنا ہے، بشریٰ بی بی پی ٹی آئی پر قبضے کی خواہاں ہیں۔

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، غیرملکی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بچے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی دوسروں کے بچوں کو داؤ پر لگانے پر تلے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بار بار کسی طور بھی معافی مانگنے سے معافی نہیں مل سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر