پاکستان بھر میں پولیو ویکیسین کی مہم کے باوجود پولیو کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دو بچیاں پولیو کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
پاکستان میں پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق، دونوں بچیاں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ژوب سے تعلق رکھتی ہیں۔
خیبر پختونخواہ میں پولیو کے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے، جبکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، جہاں 26 بچے پولیو سے معذور ہو چکے ہیں۔
سندھ میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13 تک پہنچ چکی ہے، اور پنجاب و اسلام آباد میں ایک ایک بچہ متاثر ہوا ہے۔
پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کے باوجود کیسز میں اضافہ حکام کے لیے تشویش کا باعث ہے، اور حکومت نے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
