
بابا گرونانگ کے جنم دن کی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔
بھارتی سکھ یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے خصوصی بسوں اور فول پروف سیکورٹی میں ننکانہ صاحب پہنچا دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا
پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی سکھ یاتریوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور منوں پھول برسائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کے لیے رہائش، صحت ، سکیورٹی، خوراک سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
سکھ یاتری ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ صوفی نائٹ میں شرکت کریں گے۔
بھارت سے مختلف سیکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ اپنے ہی دیس میں ہیں ، پروٹوکول دینے پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔
ایک یاتری نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل بڑے ہیں ، پاکستانیوں کی جانب سے والہانہ استقبال سکھوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بھارتی سکھ یاتریوں نے شاندار انتظامات کرنے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News