Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا

Now Reading:

ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا
سندھ پبلک سروس کمیشن

ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کالج ایجوکیشن میں رولزکے خلاف گریڈ 16 میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پرسندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا۔

عدالت نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی 50 فیصد 125 آسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ رولزکے تحت گریڈ 16 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 50 فیصد بھرتیاں ہی کی جاسکتی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کالج اینڈ ایجوکیشن کو سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 16 کی 50 فیصد آسامیوں پربھرتیوں سے روک دیا۔  عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

درخواست محکمہ کالج ایجوکیشن کے ملازم کی جانب سےدائرکی گئی ہے جس میں وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کالج ایجوکیشن کے رولزکے مطابق 50 فیصد پروموشن جبکہ 50 فیصد کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوں گی۔

Advertisement

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن میں 251 بھرتیوں کا سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کا اشتہار دیا ہے۔ رولز کو نظراندازکرکے تمام بھرتیاں ایس پی ایس سی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر