Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسموگ ایکشن پلان؛ پنجاب کے چار اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

اسموگ ایکشن پلان؛ پنجاب کے چار اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ
اسموگ

اسموگ ایکشن پلان؛ پنجاب کے چار اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ

اسموگ کی خراب صورتحال کے پیشِ نظرحکومت نے اینٹی اسموگ ایکشن پلان میں سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے چار اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند رکھے جائیں گے۔ 

لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کاروباری اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندیاں عائد ہوگی۔ پابندیاں ماحولیاتی قانون کی دفعہ چھ (ایک) (ٹی) کے تحت لگائی گئی ہیں۔

فضائی آلودگی کی 500 کی حد عبورہوچکی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے، پنجاب حکومت نے حکم جاری کردیا۔ میڈیکل اسٹور، تندور، بیکریاں، پٹرول پمپ، کریانہ اسٹور، سبزی پھل گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

یوٹیلیٹی سروسز، بجلی گیس، انٹرنیٹ، فون کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔ نماز، مذہبی اجتماعات، نمازجنازہ اورتدفین سے متعلق سرگرمیوں پر بھی اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پنجاب کے حکم نامے کے مطابق بوقت ضرورت مقامی ڈپٹی کمشنر بھی کسی سرگرمی پرعائد پابندی ختم کر سکتے ہیں، 906 اسکور سے ملتان فضائی آلودگی میں سب سے اوپر، 812 اسکور سے روجھان دوسرے اور 653 اسکور سے لاہور تیسرے نمبر پرہے۔

Advertisement

384 اسکور سے پنڈی بھٹیاں چوتھے، 378 اسکور سے منگلا پانچویں اور 275 سے راولپنڈی چھٹے نمبرپرموجود ہے۔

پاکستان میں مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا دھواں نہ ہونے کے برابر ہے، بھارت میں فصل جلانے اور دھوئیں کی مقدار بہت زیادہ دکھائی دے رہی ہے، سیٹلائٹ کا نقشہ جاری کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اس موسم میں بھارت میں فصل جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، بھارت سے چلنے والی ہواؤں کا رخ بدستور پاکستانی علاقوں کی طرف ہے، امرتسر سے چلنے والی تیز ہوائیں پاکستان میں اسموگ کا باعث بن رہی ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ لاہور سے امرتسر کا فضائی فاصلہ 45 کلومیٹر ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 14 نومبرکو بھارت کی طرف سے چلنے والی آلودہ زہریلی ہواؤں کے رخ بدلنے کا امکان ہے۔

سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ عوام کی صحت کی خاطر یہ اقدام کیا گیا، ماسک لازمی پہنیں اور گھر پر رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر