Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور

Now Reading:

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور

آسٹریلوی پارلیمنٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا ایپس کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بند کرنے اور روکنے کے لیے معقول اقدامات کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی پر 50 ملین آسٹریلوی ڈالر تک جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا ایپس نے اس قانون کو مبہم مسائل پیدا کرنے والا اور جلدبازی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی مقبول ویب سائٹس کے خلاف دنیا کے سخت ترین کریک ڈاؤن کی منظوری دیتے ہوئے 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کے لیے تاریخی قوانین منظور کیے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز، جو اگلے سال کے اوائل میں انتخابات پر نظر یں جمائے ہوئے ہیں، نے جوش و خروش کے ساتھ نئے قوانین کی حمایت کی ہے اور آسٹریلوی والدین کو اس کی حمایت کرنے پر آمادہ کیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان آسٹریلوی اپنے فون بند کر کے سوئمنگ پول، فٹ بال اور کرکٹ کے میدان، ٹینس اور نیٹ بال کورٹس پر جائیں۔

اسپین سے لے کر فلوریڈا تک کے قانون سازوں نے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویز پیش کی ہے، تاہم ابھی تک ان میں سے کسی بھی اقدام پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے 2021 سے نابالغوں کے لیے رسائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور 14 سال سے کم عمر کے افراد کو ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈوین پر روزانہ 40 منٹ سے زیادہ وقت گزارنے کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر