Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر، کیف کا دعویٰ

Now Reading:

روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر، کیف کا دعویٰ

کیف کی فضائی افواج کے مطابق، روس نے یوکرین پر ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا، جو اس جنگ میں اس نوعیت کا پہلا معروف واقعہ ہے۔

روس کا یہ میزائل جوہری حملوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ہزاروں کلومیٹر تک نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ میزائل حملہ یوکرین کی جانب سے امریکہ اور برطانیہ کے میزائلوں کو روس کے اہداف پر فائر کرنے کے بعد، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ایک نیا اشارہ ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کا کہنا ہے کہ اگر اس بات کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا پہلا فوجی استعمال ہو گا، جو جوہری ہتھیاروں کو طویل فاصلے تک پہنچانے کے لیے تیار کیے گئے اسٹرٹیجک ہتھیار ہوتے ہیں۔

یوکرینی حکام نے میزائل کی نوعیت یا اس میں موجود جنگی ہیڈ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم اس میں جوہری ہتھیار کی موجودگی کا کوئی اشارہ نہیں تھا۔

Advertisement

روس نے فوری طور پر کیف کی فضائی افواج کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس حوالے سے صحافیوں کو روسی فوج سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم ذرائع نے بتایا کہ میزائل ایک آر ایس-26 روبیج تھا، جو ایک ٹھوس ایندھن سے چلنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے جس کی رینج 5800 کلومیٹر ہے۔ اس میزائل کو پہلی بار 2012 میں کامیابی سے آزمایا گیا تھا اور اس کا اندازہ ہے کہ اس کی لمبائی 12 میٹر (40 فٹ) اور وزن 36 ٹن ہے۔ اس میں 800 کلوگرام (1765 پاؤنڈ) تک کا جوہری وار ہیڈ رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

اس حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگی سرگرمیوں میں مزید شدت متوقع ہے، جو عالمی سطح پر نئی جغرافیائی سیاسی چیلنجز کو جنم دے سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر