Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

Now Reading:

پاکستان میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔

پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔

Advertisement

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنے پیارے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگ رہی ہیں۔

بچے ہو یا بڑے سب پٹاخے پھوڑ کر دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

ضلع کے مرکزی شہروں میں مٹھائیوں، پٹاخوں کی دکانوں پر خریداری کیلئے بے پناہ رش نظر آ رہا ہے۔

بابائے قوم قائد محمد علی جناح کے احکامات کی روشنی میں ہر تہوار آزادانہ طور پر منایا جاتا ہے، دیوالی بھی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر ہندو برادی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر ہر طرح کی سیکورٹی اور آزادی حاصل ہے مسلم بھائی بھی ہماری خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر