Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیلاروس کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا

Now Reading:

بیلاروس کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا

بیلاروس کا 68 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، جس کا وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا۔

اس وفد میں بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریجنکوف اور وزیر توانائی سمیت 8 وزرا شامل ہیں۔ وفد کے 43 ارکان کا تعلق تاجربرادری سے ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اہم ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ شفقت علی خان بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وزیر خارجہ اور وزیر توانائی سے ملاقات کی اور ان کا اسلام آباد آمد پر خیرمقدم کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کا دورہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور عوام بیلاروس کے صدر کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں اور پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور یہ دورہ اس تعاون میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر