Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن، خواجہ آصف ہراسگی معاملہ، مقامی پولیس میں رپورٹ درج

Now Reading:

لندن، خواجہ آصف ہراسگی معاملہ، مقامی پولیس میں رپورٹ درج

خواجہ آصف کو لندن کی ٹرین میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکی دینے کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف آج پاکستان ہائی کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے مقامی پولیس ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرائی۔

خواجہ آصف نے پولیس کو ٹرین میں چاقو سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی کی تفصیلات سےآگاہ کیا، واقعے کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔

خواجہ آصف کے مطابق واقعہ 11 نومبر کی سہ پہر ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا۔

وزیر دفاع نے پولیس کو بتایا کہ نجی دورے پر ہوں، ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن سے ریڈنگ جا رہا تھا، 3 سے 4 افراد پر مشتمل گروہ نے ٹرین میں ہراساں کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گروہ نے بلااجازت ویڈیو بنائی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، نامعلوم افراد نے چاقو سے قتل کرنے کی دھمکی دی، واقعہ میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایسے واقعات پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے باعث شرم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر