ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا
سندھ ہائی کورٹ نے سوگزکے پلاٹ پر8 منزلہ عمارت کی تعمیرپر سندھ حکومت اور دیگرکو نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں آگرہ تاج لیاری میں 8 منزلہ عمارت کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سو گز کے پلاٹ پر 8 منزلہ عمارت کی تعمیرپراظہار حیرت کیا۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ کیا یہ لیاری میں تعمیرات ہورہی ہے؟
سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے، سندھ حکومت اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ آگرہ تاج پلاٹ نمبر129 پرغیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں، بلڈرعاطف خان غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ ایس بی سی اے کو درخواستیں دینے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
