Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا

Now Reading:

خیبر پختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا

کے پی حکومت نے صوبے میں اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے لئے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پیڈو اور نجی کمپنی نیٹراکون کے حکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پہلے مرحلے میں مٹلتان سے مدین تک 40 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ 8 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہو گا۔

بجلی نیشنل گرڈ سے رعایتی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کی جائے گی، منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے صوبائی حکومت کو سالانہ 7 ارب کی آمدن ہو گی۔

سوات کوریڈور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے فیز 2 کے تحت لائن بچھائی جائے گی، مدین سے چکدرہ تک مزید 80 کلومیٹرلائن بچھائی جائے گی، سوات میں سیکڑوں میگاواٹ کے حامل ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔

Advertisement

معاہدے کے دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ منصوبہ صوبے کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے توانائی اور صنعت کے شعبوں میں انقلاب آئے گا، حکومت اپنی بجلی کو سستے نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقدام سے سرمایہ کاروں کو صوبے کی طرف راغب کیا جا سکے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اپنی پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر بھی کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر