Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر مذہبی امور کا حج درخواست گزاروں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان

Now Reading:

وزیر مذہبی امور کا حج درخواست گزاروں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معائدہ طے پاگیا

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے 3 دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمینِ حج کے لیے خوشخبری سنا دی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 18 نومبر سے 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اسپانسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام درخواستیں بھی کامیاب ہو چکی ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں کی وصولی میں مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں 7 دن کی توسیع کر دی ہے۔

اب سرکاری حج سکیم کی درخواستیں 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

Advertisement

وزیر مذہبی امور نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ وزارت مذہبی امور کو کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

اسی طرح اسپانسرشپ سکیم میں درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سپانسرشپ کی رقم 10 دسمبر تک لازمی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بھی حج درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

مزید براں، عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس اعلان کے ساتھ ہی وزیر مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے کامیاب حج درخواستوں کی پروسیسنگ کا عمل مزید تیز کر دیا ہے، جس سے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر