Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک سے فرار ہونے والے شامی صدر بشار الاسد کی طیارے کے حادثے میں ہلاکت کی افواہیں

Now Reading:

ملک سے فرار ہونے والے شامی صدر بشار الاسد کی طیارے کے حادثے میں ہلاکت کی افواہیں

عالمی خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ ملک سے فرار ہونے والے شامی صدر بشار الاسد کے طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا ہے، جس کے بعد ان کے حادثے میں ہلاک ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے نے شام کے ساحلی علاقے کی طرف پرواز کی، جو بشار الاسد کے علوی فرقے کا گڑھ ہے، لیکن طیارہ اچانک یو ٹرن لیتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا۔

فلائٹ ریڈار ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، طیارہ کچھ دیر تک مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا، جس کے بعد اس کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔ اس طیارے میں بشار الاسد کی موجودگی کے بارے میں مختلف ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

شامی حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کے غائب ہونے کے بعد علاقے میں ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیل گئیں کہ بشار الاسد کو لے جانے والا طیارہ ممکنہ طور پر مار گرایا گیا تھا۔ اس وقت تک اس خبر کی کوئی آفیشل تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل یہ رپورٹ آئی تھی کہ بشار الاسد کو فوجی حصار میں ایئرپورٹ لایا گیا تھا تاکہ وہ ملک سے فرار ہو سکیں، جب باغیوں نے دمشق پر قبضہ کیا تھا۔ تاہم اس حادثے کی تفصیلات اور بشار الاسد کی موجودگی کی تصدیق کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر