Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے کی پروقار تقریب

Now Reading:

کراچی، گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے کی پروقار تقریب

کراچی میں گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں رہنے والے مہاجرین کو پانی اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں، تاہم وہ صبر کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہمارا اوڑھنا بچھونا صرف پاکستان کے لیے ہے۔

گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اس مقصد کے لیے 50 ہزار افراد کو آئی ٹی کورس کرانے کے موقع فراہم کیا۔

اس کے علاوہ، 8 لاکھ سے زائد راشن بیگ تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کے باہر انصاف کی گھنٹی بھی لگائی اور کہا کہ چاہتا تو پہلے دن ہی مہاجر کلچر ڈے مناتا لیکن اس موقع پر اس بات کا احساس ہوا کہ دیگر صوبوں کے کلچر ڈے بھی منائے گئے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں رہنے والے تمام افراد ایک قومی تہذیب کے محافظ ہیں اور مہاجروں کے بغیر پاکستان کا تصور مکمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمیں وفاداری کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں اور ہماری تہذیب ہماری طاقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو قومیں بناتی ہیں، وہی قومیں ملک کو چلا سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر