Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیوبا سے اسپین تک انسانی سمگلنگ، 36 افراد گرفتار، 4 گینگ لیڈرز شامل

Now Reading:

کیوبا سے اسپین تک انسانی سمگلنگ، 36 افراد گرفتار، 4 گینگ لیڈرز شامل

ہسپانوی نیشنل پولیس نے کیوبا سے اسپین انسانی سمگلنگ میں ملوث 36 افراد کے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں بیک وقت آپریشنز کر کے اس نیٹ ورک کے ارکان کو پکڑا جو اسپین، سربیا، شمالی مقدونیہ اور یونان میں فعال تھا۔

اس گینگ نے کیوبا سے اسپین 67 افراد کو غیر قانونی طور پر داخل کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔

آپریشن میں یوروپول اور یورو جسٹ کے اداروں کی مدد بھی شامل تھی۔ گینگ لوگوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے کیوبا سے سربیا پہنچاتا تھا، جہاں سے انہیں شمالی مقدونیہ اور یونان کے راستے اسپین پہنچایا جاتا تھا۔

اس عمل میں ہسپانوی شہریوں کے چوری شدہ شناختی دستاویزات کا استعمال کیا جاتا تھا تاکہ سمگل ہونے والے افراد اسپین میں داخل ہو سکیں۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ہر سمگل ہونے والے شخص نے گینگ کو تقریباً دس ہزار یورو کی رقم دی تھی۔ گرفتار ہونے والے 36 افراد میں گینگ کے چار رہنما بھی شامل ہیں، جنہیں الیکانتے اور مالاگا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 پولیس نے اس کارروائی کو انسانی سمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر