
گجرات میں ولیمے کی تقریب کے بعد سسرال جانے والا دولہا اپنی سالی سمیت نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
گجرات کے علاقے ہیڈ جگو سرائے عالمگیر کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں دولہا اسامہ اور اس کی سالی مریم نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ دولہن اور دیگر تین خواتین کو زندہ بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دولہا اسامہ اور اس کی فیملی ولیمہ کی تقریب کے بعد سسرال جا رہے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئے اور تین خواتین کو نہر سے زندہ نکال لیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دولہا اسامہ اور اس کی فیملی کی کار ہیڈ جگو سرائے عالمگیر کے قریب نہر میں جا گری۔ اس حادثے میں دولہا اسامہ اور اس کی سالی مریم ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دولہن سمیت تین خواتین کو بروقت کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، دولہا اسامہ اور اس کی سالی مریم کی لاشیں نہر سے نکالی گئی ہیں، جبکہ دولہن اور دیگر خواتین کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ دولہا اسامہ اور مریم کا انتقال اس قدر المناک تھا کہ ان کی خوشیوں کا گھر فوراً ماتم میں بدل گیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں، تاکہ حادثے کی وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News