Advertisement
Advertisement
Advertisement

’فیض یاب ہونے کا وقت گزر چکا‘، شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر سخت تنقید

Now Reading:

’فیض یاب ہونے کا وقت گزر چکا‘، شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر سخت تنقید

سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی اور اس کے رہنماؤں کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے فیض یاب ہونے کا وقت گزر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ لوگ کسی ناجائز طریقے سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

شیری رحمان نے 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، جو کچھ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے کیا، وہ کسی دوسری سیاسی جماعت نے نہیں کیا۔ مظاہرین کو آنسو گیس کے شیل کہاں سے ملے؟”

انہوں نے اس دوران سوال اٹھایا کہ جن چھاؤنیوں سے شہیدوں کی میتیں اٹھائی گئیں، انہیں جلایا گیا، اور کہا کہ “ہم نے کبھی آزادی نہیں مانگی جیسے آپ لوگ مانگ رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کی قیادت پر الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ریاست پر حملہ کیا اور اس کے شواہد موجود ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے انصاف کے نظام سے ایک فرد واحد کو نکالنے کی بات کی ہے، اور ہم عوام کو چھوڑ کر نہیں بھاگتے۔

شیری رحمان نے پیپلز پارٹی کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے سڑکوں پر ڈنڈے کھائے لیکن ڈنڈے نہیں کھلوائے، اور ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

شیری رحمان نے پی ٹی آئی کی اقتصادی پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کے لیے یکطرفہ شرائط نہیں ہو سکتیں اور پی ٹی آئی کی قیادت پر الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں ہوں تو سب کچھ ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے اپنے خطاب میں یہ بھی واضح کیا کہ “بانی پی ٹی آئی کے سیل میں جو کچھ ہے، وہ ہم ہٹانا نہیں چاہتے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے گالم گلوچ کی سیاست اور ڈنڈے لے کر چلنے کے رجحان کی مذمت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر