Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشری انصاری کی نشست، سترھویں عالمی اردو کانفرنس میں جادوئی لمحے

Now Reading:

بشری انصاری کی نشست، سترھویں عالمی اردو کانفرنس میں جادوئی لمحے

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری سترھویں عالمی اردو کانفرنس کے چوتھے اور آخری روز معروف فنکارہ بشری انصاری کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا.

 جس کی میزبانی نامور اداکار عمران اشرف نے کی۔ اس نشست میں بشری انصاری کی زندگی اور فنی سفر پر بات چیت کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

حاضرین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھنے اور سننے کے لیے آرٹس کونسل میں موجود تھی۔ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بشری انصاری کو کروڑوں دلوں کی دھڑکن قرار دیتے ہوئے ان کی فنکارانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر میوزک ڈائریکٹر اظہر حسین کے لیے بھی حاضرین سے تالیاں بجوائی گئیں۔

عمران اشرف نے کہا کہ بشری انصاری کے ساتھ بیٹھنا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ احمد شاہ کے حکم پر وہ یہاں آئے ہیں۔

Advertisement

بشری انصاری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ان کا تعلق آٹھویں کلاس سے ہی میوزک ڈائریکٹر اظہر حسین کے ساتھ رہا ہے، جنہیں انہوں نے ملک کے سب سے بڑے کی بورڈسٹ کے طور پر پہچانا۔

بشری انصاری نے مزید بتایا کہ میں اظہر حسین سے بچپن میں بہت ڈرتی تھی اور انہوں نے اپنی گلوکاری کے تجربات اور یادیں شیئر کیں۔

اس کے ساتھ ہی بشری انصاری نے حاضرین کی فرمائش پر چند گانے بھی گائے، جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔ بشری انصاری نے اپنے اردو اور پنجابی کے تعلق پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ لوگ مجھے طویل عرصے تک اردو اسپیکنگ سمجھتے رہے، حالانکہ میں لاہور میں رہ کر اردو بولتی تھی۔

یہ نشست عالمی اردو کانفرنس کے اختتام پر ایک جادوئی لمحہ بن گئی، جہاں فن اور محبت کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر