
فافن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فاؤنڈیشن فار فری اینڈ فیر الیکشنز (فافن) نے 2024 کے عام انتخابات میں ووٹرز کی شمولیت کا جائزہ لینے والی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں نے اپنا ووٹ استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق، انتخابات میں 6 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 920 ووٹرز نے ووٹ ڈالا، جس سے ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا۔ تاہم، یہ ٹرن آؤٹ 2018 کے انتخابات میں 52 فیصد تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018 سے 2024 کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی طور پر ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ، خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں ایک کروڑ مردوں کے مقابلے میں 1 کروڑ 25 لاکھ خواتین ووٹرز رجسٹر ہوئیں۔
مرد اور خواتین ووٹرز کے ٹرن آؤٹ میں 2018 کے مقابلے میں بہتری دیکھنے کو ملی، جہاں 2018 میں دونوں کے درمیان فرق 10 فیصد تھا، وہ 2024 میں کم ہو کر 9 فیصد رہ گیا۔
رپورٹ میں شہری اور دیہی علاقوں کے ووٹرز کی شمولیت کے حوالے سے بھی ایک اہم پہلو سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد رہا، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 43.8 فیصد تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News