Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی ریاض میں صدر میکرون سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

Now Reading:

وزیراعظم کی ریاض میں صدر میکرون سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ریاض میں منعقد ہونے والے ون واٹر سربراہی اجلاس کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے صدر میکرون کو ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر مبارکباد دی اور موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور میں فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران صدر میکرون کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے فراہم کی گئی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے فرانس کو پاکستان میں موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل پر روابط مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر