Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھرپارکر میں میگا سائنسی فیسٹیول، وزیر تعلیم سردار شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Now Reading:

تھرپارکر میں میگا سائنسی فیسٹیول، وزیر تعلیم سردار شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بیرون ممالک گئے 64 اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرف کریں گے، سردار شاہ

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے تھرپارکر کے شہر مٹھی میں منعقدہ میگا سائنس فیسٹیول کو علاقے کی تاریخ کا مثالی ایونٹ قرار دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ، سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور آرٹ کے بغیر قوم کی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو جدید سائنسی رجحانات سے روشناس کرانا اور ان کی خوداعتمادی کو فروغ دینا ہے۔

سردار شاہ نے بتایا کہ تھرپارکر، میرپورخاص اور سندھ کے دیگر چار ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سائنس میوزیم قائم کیے جا رہے ہیں۔

ان میوزیمز کے ذریعے طلبہ کو عالمی معیار کی سائنسی تعلیم تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

Advertisement

فیسٹیول میں تھر فاؤنڈیشن اور دائود فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سینکڑوں سائنسی تجربات اور نمائشی اسٹالز کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے بچوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، لیکن مواقع کی کمی ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس خلا کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ تھر کے باصلاحیت طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔

صوبائی وزیر نے دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کے منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مزید کینال بنائے گئے تو سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اس معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل (CCI) میں اٹھا چکی ہے اور آئندہ سندھ اسمبلی اجلاس میں مزید قراردادیں منظور کروائی جائیں گی۔

سردار شاہ نے کہا کہ کارونجھر پہاڑ ہمارے عقیدے، ثقافت، اور بہادری کی علامت ہے۔ سندھ حکومت نے اسے ثقافتی ورثہ قرار دیتے ہوئے اس کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے معاملے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اور حکومت مستقبل میں بھی اس کی حفاظت یقینی بنائے گی۔

صوبائی وزیر سردار شاہ نے یقین دلایا کہ تھرپارکر کے بچوں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور ان کی قابلیت کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی دریائے سندھ اور دیگر وسائل کی حفاظت کے حوالے سے اپنا واضح مؤقف رکھتی ہے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر