Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر تجارت کا اگلے ماہ جنوبی کوریا کا دورہ، معاشی معاہدے متوقع

Now Reading:

وفاقی وزیر تجارت کا اگلے ماہ جنوبی کوریا کا دورہ، معاشی معاہدے متوقع
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 4 روزہ تجارتی دورے پر ویت نام پہنچ گئے

فائل فوٹو

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 8 اور 9 جنوری 2024 کو جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے، جہاں پاکستان اور جنوبی جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

جام کمال خان کے دورہ جنوبی کوریا کے دوران پاکستانی کاروباری برادری اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی، جس میں جنوبی جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر تجارت نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کو جنوبی جنوبی کوریا میں پیداوار کی بلند لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مسابقتی مرکز بنانے کے مواقع فراہم کرے گا۔

وزیر تجارت نے مزید بتایا کہ جنوبی جنوبی کوریا کے اقتصادی اداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں تجارتی حجم کو دوگنا کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کے ایگزم بینک کے ساتھ 1.1 بلین ڈالر کے فنڈز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا میں وزیر تجارت کی ملاقاتیں معروف سرمایہ کاروں بشمول لوٹے گروپ کے نمائندوں سے شیڈول کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور دیگر اہم تجارتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Advertisement

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور پاکستان کو عالمی سطح پر تجارتی مرکز کے طور پر مزید اہمیت دلانے میں اہم قدم ثابت ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر