
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ہوئی۔
اس ملاقات میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم اور نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات پر بات چیت کی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔
محسن نقوی نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے کےالیکٹرک کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو فلسطین کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیرداخلہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور وزیراعظم نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کو اُجاگر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News