Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا “ستھرا پنجاب” منصوبے کا آغاز

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا “ستھرا پنجاب” منصوبے کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف نے پاکستان کا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ “ستھرا پنجاب” لانچ کر دیا ہے جس کا مقصد تین ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ایکسپو سینٹر میں صفائی کے جدید آلات کا معائنہ کیا، جن میں جدید لوڈرز، ٹرک، سپرے مشین، روڈ واشر اور ای بائیک شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹری ورکرز کو سراہا اور ان کے عزم و محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے صفائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسٹاف سے بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے “ستھرا پنجاب” منصوبے کی تفصیلات بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ 60 ہزار ٹن ویسٹ پیدا ہوتا ہے، لیکن پہلے صرف بیس ہزار ٹن ویسٹ کو ہی اٹھایا جاتا تھا۔

اب لاہور سمیت پورے صوبے میں کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر صاف کیا جائے گا۔ اگر کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کے بعد چند گھنٹوں میں صفائی نہ ہوئی تو متعلقہ کمپنی کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Advertisement

ذیشان رفیق نے مزید بتایا کہ لاہور میں اب کہیں بھی کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گا، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صفائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر مکمل ہو۔ تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

یہ منصوبہ پنجاب کے شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا، جس سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر