Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

Now Reading:

صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا۔

صدر مملکت نے فورسز کی بہادری اور عزم کو بلند کیا، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو قابل تحسین قرار دیا۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے میجر محمد اویس کو صدر مملکت نے خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے میجر اویس کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر نے میجر اویس شہید کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک سے فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، اور ہم دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر