انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے مطابق، آن لائن لرننگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے، اور شہریوں کو جلد از جلد اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی اپیل کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانا اور غیر قانونی ڈرائیونگ کے واقعات کو کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، اور کسی صورت اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر دوران ڈرائیونگ اپنا ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں ،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کی گاڑیاں ضبط کر کے تھانوں میں بند کر دی جائیں گی، اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے تک ضبط شدہ گاڑیاں واپس نہیں کی جائیں گی۔
کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور قوانین کی پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لرننگ لائسنس بنوائیں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
