جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دے گی۔
انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کشمیر کے آزاد خطوں، بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل کا حل حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔
جماعت اسلامی نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے کو مرکزی حکومتوں کے سامنے اجاگر کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے آزاد خطوں کو بااختیار بنا کر تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ انتخابی عمل میں مداخلت سے اجتناب کریں اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
