
اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے حادثے کے بعد پاک فوج نے کامیابی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبی 5 افراد کی لاشیں نکال لیں۔
ملوپہ کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ریسکیو ٹیم، جس میں میڈیکل سٹاف بھی شامل تھا، فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور سخت سرد موسم کے باوجود ریسکیو ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا۔
ریسکیو ٹیم نے کرین کی مدد سے گاڑی کو ملبے سے نکالا اور ملبے میں دبے پانچوں جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔ متاثرین کے اہل خانہ نے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
ملوپہ میں پیش آنے والے اس المناک واقعے نے علاقے میں غم و سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔ حکام نے علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News