علی امین اوربشریٰ بی بی اپنےکارکنوں کو ڈی چوک پر تنہاچھوڑ کر کیوں بھاگے؟ عطا تارڑ
عطا تارڑنے کہا ہے کہ علی امین اوربشریٰ بی بی اپنےکارکنوں کو ڈی چوک پر تنہاچھوڑ کر کیوں بھاگے؟ علی امین گنڈاپوربتائیں آپ کی اب تک کون سی کال پرامن تھی؟
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے چند الزامات لگائے، غیر ملکی میڈیا کوگمراہ کن بریفنگ کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکےالزامات کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ ان کے الزامات جھوٹ اورفساد پرمبنی ہیں۔
عطاتارڑنے کہا کہ بڑھکیں، دھمکیاں دینے کاسلسلہ 2014 سے جاری ہے، یہ لوگوں کوتشدد پراکساتے ہیں اوردوڑلگا دیتے ہیں، علی امین گنڈا پورکہتے ہیں اگلی کال پرامن نہیں ہوگی۔ علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پرتنہاچھوڑکرکیوں بھاگے؟ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طورپرناکام ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپوربتائیں آپ کی اب تک کون سی کال پرامن تھی، احتجاج اوردھرنوں کے سوا ان کاکوئی کام ہی نہیں، 26 نومبرکوانتشاراورلاشوں کی سیاست کی گئی۔ احتجاج اوردھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں۔ پرامن کال ہوتی توگرنیڈ، شیلز، غلیلوں کے ساتھ چڑھائی نہ کرتے۔
عطاتارڑنے کہا کہ ان کی شرپسندی اورملک دشمنی کھل کرسامنے آچکی ہے، فوٹیج سامنے آگئی کارکنوں نے آپ کی گاڑی پربھی پتھرمارے۔ آپ نے نومئی کوجوکچھ کیا قوم کبھی نہیں بھولے گی،نومئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے علی امین پرپتھراؤکرایا، بوتلیں پھینکی گئیں، آپ میں اتنی ہمت نہیں کہ اگلی کال دےسکیں، آپ صوبے کو سنبھالنےمیں ناکام ہوچکےہیں۔ آپ پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بنایا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویرسوشل میڈیا پرپھیلائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
