
شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی پانی کی سپلائی لائن کی مرمت میں مزید تاخیر ہوگئی ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
یہ لائن 28 نومبر کو ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد واٹر بورڈ نے 2 دسمبر کو مرمتی کام کا آغاز کیا۔ تاہم، مرمت کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے 5 دسمبر تک کام مکمل نہیں ہو سکا۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق، مرمتی کام کی تکمیل میں اب مزید دو دن درکار ہیں، اور یہ کام 7 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ کی سپلائی لائن میں دو مقامات پر بڑے شگاف پڑے ہیں۔ ایک شگاف کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ دوسرے شگاف کی مرمت ابھی جاری ہے۔
پائپ لائن ٹوٹنے سے کراچی کے دو اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ پانی سے محروم ہیں۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت میں تاخیر کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں شہری پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News