سال نو کے موقع پر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے تاکہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری بڑی تعداد میں مختلف تفریحی مقامات کی طرف رخ کریں گے، جن میں کلفٹن، باغ ابن قاسم اور سی ویو شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ اے کے رہائشی متبادل راستوں سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، تاہم انہیں اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔
اس کے علاوہ، کورنگی سے خیابان اتحاد سی ویو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لیکن شہری کورنگی روڈ، گزری برج، سعودی سگنل اور خیابان شمشیر سے سی ویو روڈ جا سکتے ہیں۔
تین تلوار اور دو تلوار سے زم زم بلیوارڈ روڈ اور خیابان شمشیر کے راستے سی ویو جا سکتے ہیں۔ سی ویو سے واپس جانے والے شہری کلاک ٹاور سے خیابان اتحاد روڈ کے ذریعے واپس جا سکیں گے۔
اسی طرح، دودریا سے گالف کلب کا راستہ اختیار کر کے بھی واپس آیا جا سکتا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، ماڑی پور روڈ سے مائی کولاچی کی جانب ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور جناح برج سے حب ریور روڈ یا شاہراہ پاکستان سے واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔
ہیوی ٹریفک کو شام 6 بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سال نو کی تقریبات کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
